شہر خاص کے رعناواری علاقے میں شبانہ نقب زنی ، چوروںنے ایک دکان سے لاکھوں روپے موبائل و دیگر سامان اُڑالیا

سرینگر/12جنوری/سی این آئی/ رعناواری میں دوران شب نقب زنوںنے ایک دکان میں نقب لگاکر تقریبا6لاکھ کے قریب سامان کو اُڑالیا ہے ۔ پولیس نے ا س سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر خاص کے رعناواری چوک میں اے ایس کمونیکیشن نامی دکان کو جمعہ اور سنیچر وار کی درمیانی رات کو نقب زنوںنے دکان کی 14انچ کی دیوار کو توڑ کر نقب لگائی اور دکان میںموجود قریبا5لاکھ مالیت کے موبائل کے ساتھ ساتھ کیمرہ،موبائل ایکسسریز اوراور کچھ نقدی پر ہاتھ صاف کیا ہے ۔ اور لگ بھگ 6لاکھ کے قریب سامان چور اُڑانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اے ایس کمونکیشن دکان کے مالک ساحل حسین نے بتایا ہے کہ کل یعنی جمعہ کے روز ہی باہر سے موبائل فونوں کی بڑی کھیپ آئی تھی جس کی مالیت تین لاکھ کے قریب تھی وہ بھی چوری ہوگیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ چوری کی اس واردات پر مقامی لوگوںنے سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں بڑھتی چوری کی وارداتوں سے لوگوں کی نیند یں حرام ہوچکی ہے ۔ اس دورا ن معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ دنوں رعناواری کے کرالیار علاقے میںہی ایک اور چوری کی واردات رونماء ہوئی تھی جس میںچوروںنے نقدی اور جنس کو اُڑالیاتھا۔ لوگوںنے اس حوالے سے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ نقب زنی کی بڑھتی وارداتوںپر قابو پانے کیلئے چوروں کے خلاف شکنجہ کسا جائے ۔

Comments are closed.