عمر عبداللہ کا جموں کے رہاری علاقے کا دورہ، دھماکے سے ہوئے نقصان کا لیا جائزہ
جموں، 10 مئی
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کی صبح جموں کے اس رہائشی علاقے کا دورہ کیا جہاں ایک دھماکے سے ایک مکان اور کئی کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔
عمر عبداللہ نے علاقے کا دورہ کرکے وہاں دھماکے سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا اور متاثرہ کنبے کے ساتھ بات چیت بھی کی۔اس دوران ناصر اسلم وانی جو ان کے مشیر ہیں، بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ تھے۔
ہفتے کی صبح جموں شہر میں دھماکوں کی گرج دار آوزیں سنی گئیں۔حکام نے بتایا کہ پاکستان نے جموں شہر پر ڈورن اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے اور ان علاقوں کو نشانہ بنا دیا گیا ہے جو فوجی تنصیبات کے نزدیک واقع ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری سے رہاری کالونی، نگروٹہ، نہرو مارکیٹ اور روپ نگر علاقوں میں رہائشی مکانوں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو ہوئے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی جو ہر گذرتے دن کے سے پیچیدہ تر ہوتی جا رہی ہے۔
Comments are closed.