ویڈیو: کشمیر ورلڈفلم فیسٹول کا چوتھا ایڈیشن ،ڈاکٹر فاروق نے کیا افتتاح

کشمیر میرا گھر جیسا ، کشمیر ی فن اور ثقافت سے بے حد متاثر ہو ں/اداکارہ تبو

اعجاز ڈار

کشمیر کو گھر جیسا قرار دیتے ہوئے مشہور بالی ووڈ اداکارہ تبو نے کہا کہ وہ کشمیر کے فن اور ثقافت سے بے حد متاثر ہے اور یہی کشش انہیں بار بار کشمیر کھینچ کر لاتی ہے ۔ کشمیر کی خوبصورتی کی داد دیتے ہوئے معروف اداکارہ نے کہا کہ وہ حسین نظاروں کا سیر کرنے کیلئے بے تاب رہتی ہے ۔ کے پی ایس کے مطابق تین مراحل کا خوش اسلوبی سے اختتام ہونے کے بعد کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کے چوتھے ایڈیشن کا بدھ کو سرینگر کے ٹائیگور ہال میں با ضابطہ طور آغاز ہوا جس کا افتتاح نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کیا۔ سات روز فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فاروق کے علاوہ سرینگر کے ڈپٹی مئیر شیخ عمران اور ڈاکٹر سمیر کول بھی موجود تھے جبکہ بالی ووڑ اداروں میں سے مشہور ادارہ کارہ تبو ،مادھور بنڈھکر ،راجو چڈہ ، راہول مترا ، راج بنسل ،راجتھ کپوار اور دیگر بھی موجود رہیں ۔

4th edition to begin from today at tagore hall SrinagarThe Fourth Edition Of Kashmir World Film Festival(KWFF) Will Commence today 28th November At Tagore Hall.While Talking To KPS, Mustaaque Ali Said That The Festival Is Committed To Bring The Best Of World's Films To Kashmir And Provide A Platform To The Talented Film Makers Of The Valley.

Posted by Tameel Irshad on Wednesday, 28 November 2018

 

چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر مدھور بنڈھر کی تیار کردہ ’اندو سرکار ‘نامی شارٹ فلم کی رونمائی کی گئی ۔ اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول ( کے ڈبلیو ایف ایف ) کے منتظمین کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے ثقافت اور تہذیب کو فروغ دینے کیلئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا جبکہ اس کو اونچائیوں تک لیجانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ جو فن اور ثقافت سے محبت کرتے ہیں انہیں بلندیوں تک پہنچانے کیلئے ان کی ہر ممکن کی جائیگی ۔ اس موقعہ پر معروف بالی ووڈ اداکارہ تبو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے فن اور ثقافت سے بے حد متاثر ہو کر وہ بار بار کشمیر آنے کی خواہش کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ان کا گھر جیسا ہے اور کشمیر آکر انہیں ایک سکون حاصل ہوتا ہے ۔ تبو نے مزید کہا کہ کشمیر ی عوام اپنا پیار و محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں با ضابطہ طور کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہیں اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کشمیر لوگ مجھے کشمیر آنے کی دعوت بھی نہیں دینگے تو اس کے باوجود بھی وہ کشمیر بار بار تشریف لائیگی ۔تقریر میں ا نہوں نے کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کے ممبران خاص کر مشتاق علی خان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو قابل سراہنا اقدام اٹھایا ہیں اس سے کشمیر نوجوانوں کو اپنا ہنرو دکھانے کا بہتر موقعہ ملیں گا ۔ تقریب کے اختتام پر کے ڈبیلو ایف ایف کے بانی اور ڈائریکٹر مشاق علی خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کو چلانے سے آئندہ نسل کو ایک پیلٹ فارم نصیب ہو گیا جبکہ انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ فیسٹول کو بلندیوں تک پہنچانے کیلئے کسی بھی کوشش کو آڑے نہیں آنے دینگے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ معروف اردو روزنامہ تعمیل ارشاد اور انگریزی روزنامہ کشمیر ایج اس سات روزہ فلم فیسٹول کا میڈیا پاٹنر بھی ہے ۔

Comments are closed.