کیوں لگا دی گئی ہے شیکھر دھون کے رنجی ٹرافی کھیلنے پر پابندی

 

اگلے سال ہونے والا آئی سی سی ورلڈ کپ میں ابھی بھی سات ماہ کا وقت باقی ہے لیکن ٹیم انڈیا اس کو لیکر اتنی محتاط ہے کہ ان کھلاڑیوں کے رن جی کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جن کا سیلیکشن ورلڈ کپ ٹیم کیلئے ہو سکتا ہے۔  ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق شیکھر دھون ، کیدار جادھو اور یجویندر چہل جیسے کھلاڑی اب رن جی ٹرافی کے اس سیزن میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔

در اصل ٹیم مینیجمینٹ نہیں چاہتا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے جو کور ٹیم تیار کی گئی ہے۔ اس کے کسی بھی کھلاڑی کی فٹنیس کے ساتھ کوئی مسئلہ کھڑا ہو جائے لہٰذا ٹیم کے ٹرینر شنکر بسو اور ٹرینر پیٹرک فر ہارٹ نے اس کور ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے پروگرام تیار کیا ہے۔ جس کے تحت ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر پوری نظر رکھی جائے گی۔

خبر کے مطابق ایک افسر کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ ان کھلاڑیوں کے رن جی ٹرافی کھیلنے پر پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی ہو لیکن کسی بھی رن جی ٹرافی میچ کو کھیلنے کیلئے انہیں ٹیم مینیجمینٹ سے اجازت لینی ہوگی۔

کیدار جادھو کا جلدی ۔ جلدی چوٹ لگنا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے لہٰذا ٹیم مینیجمینٹ اب کوئی چانس لینا نہیں چاہتا ہے۔

Comments are closed.