سرینگر/26نومبر/سی این آئی/ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی ضلع گاندربل میں جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور قابل اعتراض مواد ضبط کیا گیاہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج و فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد بدر گنڈ گوٹھلی باغ جنگلات میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا جس دوران وہاں موجود جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ تباہ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کی کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و قابل اعتراض مواد جس میں سے ایک انساس رائفل ، میگزین اور زندہ گولیوں کے کچھ رونڈ ،گرینیڈ اور دیگر قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کے علاوہ کچھ کھانے پینے اور رہنے کی چیزیں بر آمد کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.