سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو جھٹکا ، ائیر سیل میکس ڈیل معاملے میں چلے گا مقدمہ

سرینگر/26نومبر:سی بی آئی نے دہلی کی ایک عدالت کو مطلع کیا کہ اس نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے خلاف ایر سیل میکسس معاملے میں فرد جرم چلانے کے لئے متعلقہ حکام سے ضروری منظوری حاصل کر لی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اگرچہ جب سی بی آئی نے کہا کہ اس کیس کے دیگر ملزمان کے خلاف منظوری حاصل کرنے کے لئے دو ہفتوں کا وقت چاہئے تب نچلی عدالت نے چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو گرفتاری سے پیش تحفظ 18 دسمبر تک کے لئے بڑھا دیا۔

Comments are closed.