ویڈیو: ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ۔ صورہ میں فورسز اور مظا ہرین کے مابین جھڑ پیں
سرینگر26نومبر : فورسز کے ہاتھوں ہوئی حالیہ شہر ی ہلاکتوں کے خلاف دی گئی کا ل اور شہر خاص و جنوبی کشمیرکے کچھ حساس علاقوں میں بندشوں کیساتھ ساتھ وادی کے تمام قصبوں میں مکمل ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہوکے رہ گئی۔ اس دوران ریلوے حکام کی جانب سے جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل رکھی گئیں۔سی این ایس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے گزشتہ تین دنوں کے دوران جموں کشمیر میں فورسزکے ہاتھوں اٹھا رہ اافراد کو جابحق درجنوں افراد کو گولیوں اور پیلٹ گنوں کے بے تحاشا استعمال کے ذریعے زخمی کرنے کی کارروائیوں کے خلاف سوموار کو ریاست گیر ہڑتال اور یوم سیاہ کے ذریعے اپنا پْرامن احتجاج درج کرنے کی اپیل کی تھی ۔
Shutdown in Srinagar city across Valley ahead ofJRL Calls for complete shutdown against killing of 17 Kashmiri’s in the last 3 days.Live video by Firdous Qadri
Posted by Tameel Irshad on Sunday, 25 November 2018
ہڑتال اور سخت ترین سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے شہر سرینگر اور دیگر کئی علاقوں میں ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔جبکہ سرینگر میں پانچ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں اور شوپیان کے حساس حصوں میں بندشوں کیساتھ ساتھ شمال وسطی کشمیر کے قصبوں میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحرکت مسدود ہو کر رہ گئی۔ شہر خاص کے پانچ پولیس تھانوں خانیار، رعنا واری، مہاراج گنج، نوہٹہ اور، صفا کدل میں بندشیں عائد کی گئی تھیں تاہم لوگوں کی نقل وحر کت پر زیادہ پابند ی نہیں تھی۔ ادھر جنوبی کشمیر میں پلوامہ، ترال، پانپور، اونتی پورہ، بجبہاڑہ، اننت ناگ، شوپیان، کولگام اور دیگر کچھ حساس قصبوں میں دفعہ144کے تحت سخت بندشوں کے ساتھ ساتھ اضافی سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔شہر ی ہلاکتوں کے خلاف دی گئی ہڑتال پر سرینگر کے سیول لائنز میں بیشتر دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ تاہم سڑکوں پر نجی اور مسافروں گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد چلتی ہوئی نظر آئیں۔ اگرچہ بیشتر تعلیمی ادارے بند رہے، تاہم سرکاری دفاتر اور بینکوں میں کام کاج کچھ حد تک متاثر رہا۔ سیول لائنز کے تمام تجارتی مراکز بشمول تاریخی لال چوک، بڈشاہ چوک، ریگل چوک، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، بتہ مالو، مولانا آزاد روڑ اور ڈلگیٹ میں بیشتر دکانیں بند رہیں۔ سیول لائنز میں ہڑتال کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات رہی ۔ صورہ سرینگر میں بیسوں نوجوان جمع ہوئے اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ حکومت اور ہند مخالف نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین نے پیش قدمی شروع کی تاہم پہلے سے تعینات فورسز اور پولیس اہلکاروں نے انہیں آ گے پیش قدمی کرنے سے روک دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا گیا،جبکہ نوجوانوں نے سنگبازی کی۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں پر فورسز نے ٹیر گیس کے گولے داغے،جس کے ساتھ ہی طرفین کے درمیان پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا،جو کچھ دیر تک جاری رہی۔شہر ی ہلاکتوں کے خلاف مزاحمتی قیادت کی کال پر جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ، شوپیاں، کولگام اور پلوامہ سے مکمل ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ان اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر میں بیشتر دکانیں بند رہیں اور ٹرانسپورٹ معطل رہا۔ اونتی پورہ ، پانپور اور دیگر جگہوں پر بازار مکمل طور مقفل تھے۔سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہی۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج جزوی طور پر متاثر رہا ۔اننت ناگ سے نمائند ے نے اطلاع دی ہے کہ ضلع میں ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم رہی ۔بجبہاڑہ ،اسلام آباد ،سیر ہمدان ،عشمقام ،دیلگام ،لارکی پورہ ،مٹن ،ڈورو اور دیگر قصبہ جات میں تمام دکانیں اور کارو باری ادارے بند رہے ۔کولگام سے نمائندے اطلاع دی ہے کہ کیموہ ،کولگام ،کھڈونی اور دیگر علاقوں میں دکانیں بند تھیں اور ٹرانسپوٹ سروس معطل رہی۔ شمالی کشمیر کے تین اضلاع بارہمولہ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، وسطی کشمیر کے دو اضلاع بڈگام اور گاندربل سے مکمل ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں۔بانڈی پورہ سے نے اطلاع دی ہے کہ قصبے میں اگرچہ دکانیں بند تھیں تاہم نجی ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلتا رہا ۔ ادھرپلوامہ، بارہمولہ کپوارہ اور ہندوارہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں دکانیں، تعلیمی اور تجارتی ادارے بند رہے تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت جاری تھی ۔ وسطی ضلع بڈگام اور گاندربل کے اکثر بازاروں میں اگرچہ دکانیں بند تھے تاہم پرائیویٹ ٹرانسپورٹ جزوی طور جاری رہا ۔ہڑتا ل کے دوران احتجاجی مظاہروں کے خد شات بارہمولہ،بانہال ریل سروس بھی معطل رکھی گئی۔ حکام نے بتایا ’وسطی کشمیر کے بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے‘۔انہوں نے بتایا ’اسی طرح سرینگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان براستہ جنوبی کشمیر تمام ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا اقدام پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کے طور پر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس و سول انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ریل خدمات کو بحال کردیا جائے گا۔
Comments are closed.