عمران خان نے کہا، اس طرح کے حملوں سے چین۔ پاکستان کے رشتے خراب نہیں ہوں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں واقع قونصلیٹ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو پاکستان اور چین کے درمیان رشتوں کو خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے اس کی زبردست مذمت کی ہے۔ مقامی نیوز چینل ’جیو نیوز‘ کے مطابق، عمران خان نے یہاں جاری ایک بیان میں اس حملے کی مذمت کی اور اس کی فوری جانچ کا حکم دیا۔

کراچی کے کلفٹن بلاک۔4 علاقے میں واقع چینی قونصلیٹ پر ہوئے حملے میں دو پولس والے مارے گئے اور ایک زخمی ہیں۔ پولس کی جوابی کارروائی میں سبھی تین انتہا پسند مارے گئے۔ انتہا پسندوں کو قونصلیٹ کے اندرداخل ہونے سے پہلے ہی ماردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے لئے ذمہ دار لوگوں اور ان کے مقصد کو بے نقاب کیا جاناچاہئے۔ رینجرس اور پولس نے جس تیزی سے اس حملے کو روکا اور سبھی انتہاپسندوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا اس پر ملک کو فخر ہے۔ عمران خان نے حملے میں ہلاک ہونے والے پولس افسران کوخراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس حملے کو پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط ہورہے معاشی اور اسٹریٹیجک رشتوں کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے حملوں سے دونوں ممالک کے رشتے خراب نہیں ہوں گے۔

Comments are closed.