ٹی آر سی سرینگر کے قریب پولیس کارروائی، دو نوجوانوں کے قبضے سے پستول اور گرنیڈ برآمد

سرینگر؍23نومبر: ٹی آر سی سرینگر میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرنیڈ اور پستول سمیت گرفتار کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کیلئے کارگوپولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ جے کے این ایس کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک ٹیم نے ٹی آر سی سرینگر کے نزدیک دو نوجوانوں کو روک کر اُن کی جامہ تلاشی لی جس دوران اُن کے قبضے سے پستول اور گرنیڈ برآمد ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کیلئے کارگوپولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حزب کی جانب سے فوٹو گراف اور خط وائرل ہونے کے بعد شہر سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ سیول لائنز علاقوں میں اضافی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔

Comments are closed.