کیمپ کے نزدیک فائرنگ کا واقع رونما ہوا ، مزید تفصیلات کا انتظار ہے /ایس ایس پی بڈگام
سرینگر؍23نومبر ؍ جے کے این ایس؍ وسطی ضلع بڈگام کے چھتر گام 50آر آر کیمپ کے نزدیک فائرنگ کے ایک واقعے میں نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو نازک حالت میں صدر اسپتال منتقل کیاگیا۔ ایس ایس پی بڈگام کے مطابق چھترا گام میں فائرنگ کا واقع رونما ہوا ہے تاہم اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کی جار ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کیمپ میں تعینات اہلکاروں نے مقامی نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی ہلاک ہوا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے چھتر گام علاقے میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب فورسز اہلکاروں نے مبینہ طورپر موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہو گیا اور اُس کو نازک حالت میں صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ نوجوان کی شناخت اشفاق احمد گنائی ولد نذیر احمد ساکنہ ماگرے پورہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔ ایس ایس پی بڈگام کے مطابق چھتر گام میں فوجی کیمپ کے نزدیک فائرنگ کا واقع رونما ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس پارٹی کو جائے موقع پر روانہ کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ 50آر آر کیمپ میں تعینات اہلکاروں نے نوجوان پر بندوقوں کے دہانے کھولے جس کے نتیجے میں اُس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق نوجوان کو زخمی حالت میں صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیاجہاں پر اُس کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس منیر احمد کے مطابق چھتر گام میں فائرنگ کا واقع رونما ہوا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Comments are closed.