16روز بعد ضلع شوپیان میں معمول کی زندگی دو بارہ پٹر ی پر لوٹ آئی
انٹرنیٹ خدمات بھی بحال ،پلوامہ میں احتجاجی ہڑتال جاری
سرینگر /12مئی / جنگجواور شہری ہلاکتوں کے خلاف مسلسل 16روز تک مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کے بعد ضلع شوپیان میں سنیچروار کو معمول کی زندگی دوبارہ لوٹ آئی تاہم پلوامہ میں ہڑتال جاری ہی ۔ اسی دوران جنوبی کشمیر میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس بھی دوبارہ بحال کی گئی ۔ سی این آئی نمائندے نے شوپیان سے اطلاع دی ہے کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران جنگجوئوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف ضلع میں مسلسل 16روز تک تعزیتی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں معمولات کی زندگی متاثر رہی ۔ نمائندے کے مطابق 16روز بعد ضلع میں سنیچروار کو معمول کی زندگی دوبارہ پٹر ی پر لوٹ آئی جس کے ساتھ ہی تما م تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئی ۔نمائندے کے مطابق ہڑتال ختم ہونے کے ساتھ ہی جہاں ضلع میں تجارتی و کا روباری سرگرمیاں بحال ہوئی وہیں سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں دوبارہ کام کاج شروع ہوا اور سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی دوبارہ شروع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ہڑتال ختم ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کی بھاری تعداد نے بازاروں کا رخ کیا اور جم کر خریداری کی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ ضلع پلوامہ میں سنیچروار کے روز بھی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام کارروباری و سرگرمیاں معطل رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ بر پورہ علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ کے بعد ضلع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔خیال رہے کہ امسال جنگجوئوں اور شہری ہلاکتوں کے خلاف ضلع شوپیان میں قریب 50دنوں تک ہڑتال رہی جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی 45دنوں معطل رہی ۔ جس کے نتیجے میں عام زندگی بری طرح متاثر رہی ۔
Comments are closed.