پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

ضلع پونچھ کے گلپور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد سجاد ولد محمد رفیق، عمر 26 سال، ساکن پولاس گاو¿ں، پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے طور پر ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ معمول کی نگرانی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو ایل او سی کے قریب نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر چوکس سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

گرفتار شخص سے اس کی شناخت، پس منظر اور سرحد کے قریب آنے کے مقصد کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

Comments are closed.