روہنگیاں رفوجیوں کی گھر واپسی کی عمل جلد ازجلد شروع کی جا ئے /سشما سوراج
مختلف ترقیاتی پروجیکٹ شروع کرنے میں بھی ہندستان پیش پیش رہے گا
سرینگر /12مئی /: مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مینمار کے حکمرانوں کو دوٹوک الفاظوں میں کہا کہ وہ ساڑھے چھ لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو جلد ازجلد واپس لانے کی کارروائی شروع کرے۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق روہنگیائی معاملے کو لیکر اقوام متحدہ میں ہوئی ہنگامی آرائی کے بعد سشما سوراج دودن کے سرکاری دورے پر مینمار گئی تھیں جہاں انہوں نے آن سانگ سوچی کے علاوہ فوجی حکمرانوں سے بھی ملاقات کی ۔ اور رہنگیا مسئلے کو شدت سے اٹھا یا ۔ اس سلسلے میں وزیرخارجہ نے وہاں کی حکومت کو یقین دلا یا کہ وہ اس مسئلے پر ان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینمار کی حکومت نے رخائن صوبے کے مسلم باشندوںکو واپس لانے میں جو رضا مندی ریکھائی وہ قابل تحسین ہے۔ اور کہا کہ اس علاقے میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹ شروع کرنے میں بھی ہندستان پیش پیش رہے گا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ روہنگیا رفوجیوں کے لئے وہ رخائن صوبے میں وہ مقامات بنانے کے لئے بھی تیار ہے۔ پچھلے سال وزیراعظم نے مینمار کا دورہ کیا لیکن اس وقت اتنی شدت سے اس مسئلے کو نہیں اٹھا یا گیا ۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے مبصرین کی ایک ٹیم نے مینمار کا دورہ کیا اور وہاں کی حکومت پر زوردیا کہ وہ اس مسئلے کو جلد ازجلد حل کرے۔ اس وقت سات لاکھ کے قریب مینمار کے رفیوجی بنگلہ دیش میں ہیں جو کسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ بنگلہ دیش نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ ان کا مینمار کی حکومت کے ساتھ اگریمنٹ بھی ہوا جس کے تحت ان رفوجیوں کو گھر واپس لوٹنا ممکن ہوجا ئے۔
Comments are closed.