سوشل میڈیا کا غلط استعمال : سی آئی کے کی پانچ اضلاع میں چھاپہ کارروائیاں اور تلاشیاں
کاو¿نٹر انٹیلی جنس کشمیر جو جموں و کشمیر پولیس کا ایک خصوصی تحقیقاتی و انٹیلی جنس ونگ ہے، نے سنیچروار کے روز وادی کشمیر کے پانچ اضلاع میں بیک وقت وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ یہ کارروائیاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مبینہ غلط استعمال اور ایسے آن لائن مواد کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئیں، جسے حکام نے امن و امان اور قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق یہ تلاشی کارروائیاں سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، اننت ناگ اور ہندواڑہ کے مختلف مقامات پر کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں معتبر اطلاعات اور تحقیقات کے دوران حاصل ہونے والے شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کا مقصد ایسے ڈیجیٹل آلات، موبائل فون، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، دستاویزات اور دیگر مواد کو ضبط کرنا تھا، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر قابل اعتراض یا ریاست مخالف بیانیے کو تیار کرنے، پھیلانے یا فروغ دینے کے لیے استعمال کیا گیا۔
Comments are closed.