بی جے پی کا موقف فرقہ پرست آصفہ قتل کیس میں ملوثین کو قرار واقعی سزا دی جائے /کشمیر اکنامک فورم
سرینگر//13ٌ ؍اپریل: آصفہ قتل و عصمت ریزی کیس میں مجرموں کی پشت پناہی کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر اکنامک فورم نے کہا کہ بھاجپا کا یہ موقف ریاست کو فرقہ پرست بنیادوں پر تقسیم کر رہا ہے۔خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کشمیر اکنامک فورم کے چیئرمین شوکت احمد چودھر نے کہا کہ پولیس نے ریکارڑ وقت میں اس کیس کو حل کیا،جبکہ اب مجرموں کو سخت سزا دینے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کی پشت پناہی کرنے والوں اور انہیں بچانے والوں کو بھی سزا دی جانی چاہے،جبکہ انہیں عوامی عدالے میں بے نقاب کیا جانا چاہے۔انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ بھاجپا کے کہنے پر وکلاء نے بھی ملزموں کی حمائت کی،اور ان کے حق میں ریلیاں بھی برآمد کی،جن میں بھاجپا وزراء نے بھی شرکت کی۔ شوکت چودھری نے کہا کہ جس طرح ملزموں کی حمائت میں ریلیاں برآمد ہوئی،اور وکلاء نے پولیس کو چارج شیٹ ڈائر کرنے سے روکا،اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ ایک منصوبہ بند ایجنڈا کے تحت یہ قتل اور عصمت ریزی کا واقعہ سیاسی مفادات کی تکیمل کیلئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی جموں کشمیر میں اس طرح کا رول ادا کر رہی ہے،اور مذہبی بنیادوں پر ریاست کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،تو جموں کشمیر میں2008جیسی صورتحال پیدا ہوگی۔انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے اس بیان کو جرتمندانہ قرار دیا،جس میں انہوں نے کہا کہ مجرموں کو بخشا نہیں جائے گا،اور آصفہ کو انصاف ملے گا۔شوکت احمد چودھری نے کہا کہ ہم اس بات سے پر امید ہے کہ وزیر اعلیٰ کے بیان کو ذمینی سطح پر عملایا جا رہا ہے۔اور ٓاصفہ کو انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس وقت آصفہ کو انصاف دلانے کیلئے یک زباں ہے،اور بی جے پی مجرموں کو بچانے کیلئے ریاست میں فرقہ وارانہ ماحول کو ہوا دئے رہی ہے۔چودھری نے کہا کہ بی جے پی کے اس موقف نے انہیں عوام میں بے نقاب کیا ہے۔
Comments are closed.