کل سے موسم میں بتدریج بہتری آنے کا امکان / سونم لوٹس
معروف ماہر موسمیات سونم لوٹس نے کہا کہ جموں کشمیر میں آئندہ 24گھنٹے موسمی لہذ سے انتہائی حساس ہے ۔ سونم لوٹس نے کہا کہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں غیر معمولی حد تک شدید رہا ہے، تاہم سرینگر اور جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں دیگر اضلاع کے مقابلے میں نسبتاً کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا” آئند ہ 24گھنٹے ابھی بھی نہایت اہم ہے۔
عوام احتیاط برتیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سرکاری ایڈوائزری پر مکمل عمل کریں۔ ہماری توقع ہے کہ کل سے موسم میں بہتری شروع ہو جائے گی“۔ماہر موسمیات کے مطابق موجودہ شدید بارشوں کی بنیادی وجہ فعال مانسون سسٹم اور بحیرہ عرب سے آنے والی نمی ہے، جس کے باعث جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی اور کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
سونم لوٹس نے کہا کہ بادل پھٹنے اور اچانک آنے والے سیلاب ہمالیائی خطے میں کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں۔ ان کے مطابق ایسے واقعات صرف جموں و کشمیر ہی نہیں بلکہ لداخ اور ہماچل پردیش میں بھی پیش آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بہت زیادہ بارش ہوتی ہے تو پانی قدرتی راستوں سے بہنے کی کوشش کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔
Comments are closed.