خراب موسمی صورتحال :کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے کل لئے جانے والے امتحانات ملتوی
کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 جولائی کو منعقد ہونے والے تمام یونیورسٹی امتحانات آئندہ اطلاع تک ملتوی رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات کے انعقاد کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں علیحدہ نوٹس کے ذریعے کیا جائے گا۔حکنامہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ طلبہ کے مفاد اور احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ امتحانات کی نئی تاریخوں اور دیگر تازہ معلومات کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن پر نظر رکھیں۔
Comments are closed.