شوپیان جھڑپ : لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ذاکر گنائی ازجاں ، آپریشن جاری

ضلع شوپیان کے چھانہ پورہ میں جاری انسداد دہشت گردی کارروائی کے دوران لشکر طیبہ کا اہم کمانڈر ذاکر گنائی از جاں ہو گیا ہے، جبکہ پولیس کے مطابق ایک اور ملی ٹنٹ کے علاقے میں موجود ہونے کا شبہ ہے اور آپریشن تاحال جاری ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ذاکر گنائی گزشتہ پانچ روز سے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے محاصرے میں تھا۔ بدھ کے روز مشترکہ کارروائی کے دوران اسے ہلاک کر دیا گیا، جبکہ اس کی نعش گاﺅ خانہ سے برآمد کی گئی۔افسر کے مطابق جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی ضبط کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاکر گنائی کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ وہ لشکرِ طیبہ کا سرگرم اور اہم کمانڈر تھا۔پولیس حکام کے مطابق جھڑپ کے مقام کے قریب دوبارہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ایک اور ملی ٹنٹ علاقے میں چھپا ہوا ہے۔ اسی پیش نظر سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔

دریں اثنا، جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں لکھا ” تم بھاگ سکتے ہو، مگر چھپ نہیں سکتے۔ شوپیان میں اسپیشل آپریشن گروپ ،فوج کے 55راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف (CRPF) کی مشترکہ کارروائی میں لشکرِ طیبہ کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے“۔ادھر فوج کی چنار کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں لکھا ” آپریشن چھانہ پور مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا۔

Comments are closed.