امرناتھ یاترا : بالتال اور پہلگام بیس کیمپوں سے یاتریوں کا پہلا قافلہ گھپا کی درشن کیلئے روانہ
کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کا باضابطہ طو رپر آغاز اس وقت جب جمعہ کی صبح بالتال اور پہلگام کے بیس کیمپوں سے یاتریوں کے قافلے گھپا کی جانب روانہ ہو گئے ۔
جمعہ کی صبح دونوں بیس کیمپوں سے یاتر بم بم بھولے کے نعروں کی گونج کے ساتھ گھپا کی جانب روانہ ہو گئے جبکہ انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں نے یاترا کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔بالتال بیس کیمپ میں ہلکی بارش کے باوجود راستوں کو مکمل طور پر قابل آمدورفت رکھا گیا۔
بالتل کے نوڈل افسر راہول یادو نے بتایا کہ 14 کلومیٹر طویل دشوار گزار راستے پر تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں اور آج تقریباً 10 ہزار یاتریوں کے روانہ ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم کی ممکنہ خرابی کے پیش نظر مختلف مقامات پر ہنگامی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں۔دوسری جانب، ضلع اننت ناگ کے روایتی ننوان پہلگام راستے سے بھی یاتریوں کے پہلے قافلے کو سخت حفاظتی حصار میں روانہ کیا گیا۔ جموں و کشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور فوج نے یاترا کے راستوں پر کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔
Comments are closed.