جموں و کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ مکمل ضم کرنے کیلئے دفعہ 370 کی منسوخی ہوئی / ترون چھگ
وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ ضم کرنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ترقی کا ایک نیا نقطہ نظر دینے کے لئے دفعہ 370 کی منسوخی جیسے فیصلہ کن فیصلے لئے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ترون چھگ نے شیاما پرساد مکھرجی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔
سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ترون چھگ نے آج جن سنگھ (اب بی جے پی) کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی قومی روح کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی جان قربان کردی ۔
ان کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے چھگ نے اس وقت کے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ شیخ عبداللہ کی اخلاقیات پر سوال اٹھائے جن کے دور میں شیاما پرساد مکھرجی کی بغیر اجازت جموں و کشمیر میں داخل ہونے پر گرفتاری کے بعد مشکوک حالات میں موت ہو گئی۔چھگ نے کہا کہ مکھرجی ہمہ جہت بھارت کے قومی جذبے کی علامت ہیں جسے عبداللہ سپوتاژکرنے کی کوشش کر رہے تھے۔چھگ نے کہا کہ مکھرجی جموں و کشمیر کیلئے الگ آئین، علیحدہ پرچم اور علیحدہ سیاسی نظام کے خلاف تھے جسے شیخ عبداللہ دفعہ 370 کے تحت قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
Comments are closed.