8محرم : سرینگر کے دو روایتی راستوں سے جلوس بر آمد ،ہزاروں عزا داروں کا سفر
ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ 8محرم الحرام کو سرینگر کے دو روایتی راستوں سے جلوس بر آمد ہوئے جس میں ہزارو ں کی تعداد میں شیعہ عزاداروں نے شرکت کی ۔
بدھ کی صبح ہزاروں کی تعداد میں شیعہ عزاداروں نے آٹھویں محرم کا جلوس نکالنے کیلئے سرینگر کے روایتی راستوں کا رخ کیا۔جلوس میں شامل عزا دار نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کے حق میں نعرہ بازی اور سینہ زوری اور حمد و ثناءکے درمیان شہر کے علاقے گرو بازار سے تاریخی جلوس برآمد ہوا جو بڈشاہ چوک سے گزرتا ہوتے مولانا آزاد روڑ سے ہوکر ڈلگیٹ میں اختتام پذیر ہوا ۔
سٹی رپورٹر کے مطابق کشمیر کے مختلف حصوں سے ہزاروں عزادار وں کو سرینگر کی سڑکوں پر پرامن طریقے سے پیدل چلتے ہوئے سینے پیٹتے، حضرت امام حسین (ع) کے اونچے پرچم (عالم) اٹھائے اور حمد و ثنا کے نعرے لگاتے دیکھا گیااور نوح رسول (ص) کے نواسے کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
بدھ کی اعلیٰ الصبح سے ہی شہر سرینگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شعیہ عزا دار گھروں سے باہر آئیں اور جلوس میں شرکت کر تے گئے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جونہی جلوس آگے بڑھتا گیا تو اس میں ہزاروں کی تعداد میں شامل ہو گئے جو نواخانی کرتے ہوئے دیکھیں گئے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انتظامیہ نے عزاداروں کے روایتی راستوں سے گزرنے کیلئے صبح 5 بجے سے صبح 8 بجے تک کا وقت مقرر کیا تھا
Comments are closed.