دراس میں المناک حادثہ: ایک شہری کی نعش بر آمد ، خاتون سمیت تین فی الحال لاپتہ
لداخ کے ضلع کرگل کے دراس سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو المناک حادثہ میں شہر ی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد فی الحال لاپتہ ہے
تفصیلات کے مطابق مسافر گاڑی دراس دریا میں جا گری۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ مارپوچھو کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک فرانکس گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری اور تیز بہاو¿ والے دراس دریا میں جا پہنچی۔
ایس پی دراس اشتیاق احمد کاچو نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں پر مشتمل ٹیموں نے فوری طور پر سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ رات کے اندھیرے اور دریا کے تیز بہاو¿ کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مختلف مقامات پر تلاش کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا گیا۔
حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران گاڑی میں سوار ایک شہری آغا سید باقر ولد سید مسلم، ساکن لنکرچے، عمر تقریباً 35 سال کی لاش ٹھنڈا موڑ، چوکیاںل کے نزدیک دریا سے برآمد کی گئی۔ نعش کو قانونی اور طبی کارروائیوں کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، گاڑی میں سوار دیگر تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ان کی شناخت سجاد حسین ولد حاجی عباس، ساکن لنکرچے، حسینہ بانو دختر محمود حسین، ساکن گاٹو لنکرچے، اور صغریٰ بانو دختر محمد علی، ساکن گاٹو لنکرچے کے طور پر کی گئی ہے۔
Comments are closed.