ترقی یافتہ دیہات کے بغیر ترقی یافتہ ہندوستان کا تصور نہیں کیا جاسکتا/منوج سنہا
پنچایتی راج اداروں کو انتظامی اکائیوں سے آگے بڑھ کر اختراعات، مساوی مواقع، پائیدار ترقی اور عوامی اعتماد کے مراکز کے طور پر ابھرنا چاہیے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نچلی سطح پر حکمرانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو عملی شکل دینے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ”سیوا سے سمردھی: پنچایت کی قیادت میں خدمات کی فراہمی پر علاقائی ورکشاپ“ سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ملک بھر سے آئے مندوبین اور پنچایتی نمائندوں کا خیرمقدم کیا اور جموں و کشمیر میں ورکشاپ کے انعقاد کے لیے پنچایتی راج کی مرکزی وزارت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بغیر کسی رکاوٹ کے پنچایت کی زیرقیادت خدمات کی فراہمی گورننس کا ایک اہم ستون ہے اور مقامی خود حکومتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
سنہا نے کہا”میرا ماننا ہے کہ پنچایت کی زیرقیادت خدمات کی فراہمی حکمرانی کے نظام کے سب سے اہم اجزاءمیں سے ایک ہے اور میرے دل کے بہت قریب موضوع ہے۔“لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ماضی میں مکمل طور پر فعال تین درجے پنچایتی راج نظام کا فقدان تھا، لیکن حالیہ برسوں میں اہم کوششوں نے فنڈس، کاموں اور اہلکاروں کی منتقلی کے ذریعے مقامی اداروں کو بااختیار بنایا ہے۔انہوں نے کہا”منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر ضلعی منصوبے تیار کیے گئے تھے، اور نچلی سطح پر ترقی کی ترجیحات کو اسی کے مطابق نافذ کیا گیا تھا۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی طور پر چلنے والی منصوبہ بندی نے دیہاتوں میں کئی پراثر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے قابل بنایا ہے
Comments are closed.