کھیر بھوانی میلہ: جموں سے 9 ہزار سے زائد عقیدت مند وادی کی جانب رواں دواں

کھیر بھوانی میلہ میں شرکت کیلئے جموں سے 9 ہزار سے زائد عقیدت مند جن میں اکثریت کشمیری پنڈت برادری کی تھی، وادی کشمیر کے مختلف مندروں کی جانب روانہ ہوئے۔ اس سال یاتریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ کو میلہ میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی شرکت کی توقع ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق یاتریوں کو لے جانے کے لیے جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی) کی تقریباً 200 بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ یاترا کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لیے سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

یاتریوں کے قافلے کو نگروٹہ کی رکن اسمبلی دیویانی رانا، ریلیف کمشنر اروند کاروانی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جموں-کٹھوعہ-سانبہ رینج دھر پاٹل نے مشترکہ طور پر روانہ کیا۔

Comments are closed.