سالانہ امرناتھ یاترا : آئی جی پی کشمیر نے زونل اور سیکٹر افسران کو بریفنگ دی

اگلے ماہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی جی پی کشمیر وی کے بردی (آئی پی ایس) نے زونل افسران اور سیکٹر افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے یاترا روٹ پر باہمی رابطہ کاری، سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس بریفنگ میں ڈی آئی جی سی کے آر سرینگر، ڈی آئی جی ایس کے آر اننت ناگ، ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر، ایس ایس پی پی سی آر کشمیر، اسپیشل آفیسر آئی جی پی کشمیر امرناتھ یاتراکے لیے تعینات تمام زونل و سیکٹر افسران اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

بریفنگ کے دوران آئی جی پی کشمیر نے یاترا کے محفوظ، پُرامن، ہموار اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیار، چوکسی اور عوامی خدمت کی اہمیت پر زور دیا۔ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام سیکورٹی اور انتظامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں اور قائم شدہ سیکورٹی گرڈ کے م¶ثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔

وی کے بردی نے زونل افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ماتحت سیکٹر افسران اور جوانوں کو باقاعدگی سے بریفنگ دیں تاکہ تمام اہلکار اپنی ذمہ داریوں، فرائض اور موجودہ سیکورٹی صورتحال سے پوری طرح آگاہ رہیں۔ انہوں نے تمام سطحوں پر مسلسل نگرانی اور م¶ثر رابطے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
افسران کو مزید ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کام کرنے والی دیگر سیکورٹی و متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھیں تاکہ معلومات کے تبادلے، مشترکہ ردِعمل کے نظام اور یاترا کے دوران مربوط آپریشنل اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

عوامی خدمت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے تمام افسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ یاتریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں اور ان کی حفاظت، سہولت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران عوام دوست رویہ برقرار رکھا جائے۔

آئی جی پی کشمیر نے سخت نظم و ضبط، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور مقررہ معیاری عملی طریقہ کار (SOPs) پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے تمام رینکس سے کہا کہ وہ ہر وقت چوکنا رہیں، اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھیں اور اپنے مثالی کردار و عمل سے فورس کی ساکھ کو مزید مضبوط بنائیں۔

Comments are closed.