سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
03جولائی سے شروع ہونی والی سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے جہاں سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے وہیں ایک اہم پہل کے تحت امرناتھ یاترا 2026 کے محفوظ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 650کمپنیاں جموں و کشمیر میں تعینات کی جا رہی ہیں۔
سیکورٹی کے اعلیٰ عہدیداروں سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)، اور سشاستر سیما بال (ایس ایس بی) کے اہلکار شامل ہوں گے۔ اس سال کی تعیناتی حالیہ برسوں میں یاتریوں کیلئے حفاظتی تیاریوں کی اعلیٰ ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔ کل 650کمپنیوں میں سے، تقریباً 400 وادی کشمیر کے پہلگام اور بالتال کے راستوں پر مرکوز ہوں گی، یہ جڑواں راستے جو ہمالیہ میں واقع امرناتھ گھپا کی طرف جاتے ہیں۔باقی کمپنیاں جموں صوبے میں تعینات کی جائیں گی۔
سی آر پی ایف راستے کی حفاظت، کیمپ کی حفاظت اور ہجوم کے انتظام میں اہم کردار ادا کرے گا۔معلوم ہوا ہے کہ امسال امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی پلان کثیرالجہتی ہے۔ جبکہ سی اے پی ایف یاترا کے راستوں، بیس کیمپوں اور اہم ٹرانزٹ پوائنٹس کا انتظام کریں گے، فوج راستے کے آس پاس کے اونچے راستوں، بیرونی راستوں اور اسٹریٹجک چوٹیوں پر غلبہ حاصل کرے گی۔ڈرونز، سی سی ٹی وی کیمروں، نائٹ ڈویژن آلات اور بم کا پتہ لگانے والے دستوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا
Comments are closed.