قانون سازوں کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ، ترقیاتی مسائل اُجاگر کئے
جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد قانو ن سازوںنے آج سول سیکرٹریٹ سری نگر میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں سے متعلق ترقیاتی اور عوامی مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں قانون سازوں میںممبر اسمبلی کٹھوعہ ڈاکٹر بھرت بھوشن، رُکن اسمبلی کالاکوٹ۔سندر بنی رندھیر سنگھ، ممبر قانون سازاسمبلی کشتواڑ شگن پریہار، رُکن قانون ساز اسمبلی اُوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع، ایم اےل اے لولاب قیصر جمشید لون، ممبر اسمبلی کنگن میاں مہر علی، ایم ایل اے ٹنگڈھار جاوید میرچال اور سابق ممبر قانون ساز کونسل(ایم ایل سی) ایڈووکیٹ رتن لال گپتا شامل تھے۔
دورانِ ملاقات قانون سازوں نے اَپنے اَپنے حلقوں کی ترقیاتی ترجیحات، بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اور عوام کو درپیش مختلف مسائل وزیر اعلیٰ کو گوش گزار کئے۔ اُنہوں نے ان مسائل کے بروقت ازالے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری میں تیزی لانے کے لئے وزیراعلیٰ سے مداخلت کی درخواست کی۔
وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین بغور سُنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے پیش کردہ تمام حقیقی مسائل اور مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اُنہوں اپنی حکومت کے جامع اور متوازن ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر خطے کو یکساں توجہ دی جائے گی اور حکومت تمام علاقوں میں مساوی ترقی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل اَقدامات کر رہی ہے۔
Comments are closed.