تازہ موسمی پیشگوئی : 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان
ل کے آر پار کچھ دنوں سے گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی کی پیشگوئی کی ہے ۔ موسمیاتی مرکز سرینگر نے بدھ کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں عام طور پر تیز ہواو¿ں کے ساتھ ایک ہفتے تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی ہے خاص طور پر جموں صوبے کے جموں، ریاسی، ادھم پور، کٹھوعہ، راجوری اور سانبہ اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس کے بعد موسم گرم رہے گا۔
ایڈوائزری میں اس دوران جموں و کشمیر میں چند خطرناک مقامات پر سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور پتھراو¿ کے امکان سے خبردار کیا گیا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق جموں، ریاسی، ادھم پور، کٹھوعہ، راجوری اور سانبہ اضلاع میں 29جولائی سے 31جولائی کو خاص طور پر دیر رات یا صبح سویرے موسلادھار بارش ہوگی۔ 1 سے 3 اگست تک، موسم عام طور پر گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔موسمیات کے مرکز نے عوام کے لیے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق خبردار کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اس عرصے کے دوران چند خطرناک مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اور پتھراو¿ کے ساتھ سیلاب کا امکان ہے۔
Comments are closed.