شمالی کشمیر میں سپینڈان لیگ 2026 اختتام پذیر : ایس آر ایم ویلکن کی ٹیم چمپئن بن کر ابھری
سپینڈان لیگ 2026 (شمالی کشمیر فٹ بال چمپئن شپ) ڈرامائی انداز میں اختتام پذیر ہوئی جس میں آیس آر ایم ویلکن نے فائنل مقابلے میں پنلٹی سے جیت درج کرکے خطاب اپنے نام کیا جبکہ ٹیم سنکٹم نے سنسنی خیز فائنل مقابلے کے بعد رنرز اپ کا خطاب حاصل کیا۔
فائنل مقابلہ بی ایس ایف گرونڈ سنگھ پورہ میں ایس آر ایم ویلکن ہائیر اسکنڈری اسکول سوپور اور سنکٹوریم پبلک اسکول لالد کے درمیان کھیلا گیا جس میں نزدیکی مقابلہ کے فائنل کا فیصلہ پنلٹٰ شوٹ آو¿ٹ کے ذریعے کیا گیا، جہاں آیس آر ایم ویلکن نے ٹیم سینکٹم کو شکست دے کر چمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔
ٹیم سینکٹم کے فخر میں اضافہ کرتے ہوئے، کامران کو پورے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ عمر نے شاندار گول اسکور کرنے پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب حاصل کیا۔
نزدیکی شکست کے باوجود، پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم سینکٹم کی پرجوش کارکردگی، لگن اور لچک نے داد حاصل کی ہے، حامی آئندہ مقابلوں میں مزید کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔
Comments are closed.