وزیراعلیٰ ”ٹورسٹ اِن چیف“ ، ان کا کلینڈر غیر ملکی دوروں سے بھرا / سنیل شرما
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو ”ٹورسٹ اِن چیف“ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا کلینڈر عام آدمی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے فائلوں کے تصرف کے بجائے بیرونی دوروں سے بھرا ہوا ہے۔
سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حزب اختلاف لیڈر سنیل شرما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گزشتہ 10 دنوں سے لاپتہ ہیں اور وہ جموں و کشمیر جیسی حساس ریاست کے منتخب سربراہ سے زیادہ ایک عالمی مسافر کی طرح برتاو¿ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ” عمر عبداللہ اس خوش فہمی میں ہیں کہ وہ 24گھنٹے سیاح ہیں یا ٹریول بلاگ چلا رہے ہیں، ریاست نہیںجبکہ وزیر اعلیٰ غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں، اور جموں و کشمیر میں عام آدمی کو بجلی، پانی اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی سے لے کر بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ “
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایک سیاح کی طرح برتاو¿ کر رہے ہیں حالانکہ وہ خود 18 محکموں کے وزیر انچارج ہیں جن میں فنانس، پاور ڈیولپمنٹ، جنرل ایڈمنسٹریشن، ٹورازم، ریونیو اور کئی دیگر شامل ہیں۔
Comments are closed.