امریکی سیکرٹری سٹیٹ مارکو روبیو کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات
امریکی سیکرٹری سٹیٹ مارکو روبیو تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے جس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران سلامتی اور تجارت پر اہم بات چیت کی، جس کے نتیجے میں انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاو¿س میں دعوت نامہ بھیجا گیا۔
امریکی ایلچی سرجیو گور، جو وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات کے لیے روبیو میں شامل ہوئے تھے نے کہا کہ یہ بات چیت ہندبحرالکاہل تک پھیلی ہوئی ہے، جہاں چین نے اپنی طاقت کو ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کو امریکہ ہمیشہ سے اہم خطے میں چین کے خلاف توازن کے طور پر دیکھتا رہا ہے۔
انہوں نے ایکس پر لکھا ” ہم نے سیکورٹی، تجارت اور اہم ٹیکنالوجی میں امریکہ بھارت تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر نتیجہ خیز بات چیت کی اور ہندوستان امریکہ کا ایک اہم پارٹنر ہے۔ “ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی کو مستقبل قریب میں وائٹ ہاو¿س میں مدعو کیا گیا تھا۔اسی دوران وزیر اعظم مودی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران تنازعہ ان موضوعات میں شامل تھا۔
Comments are closed.