جموں میں قومی پرچم کی بازیابی کے بعد پولیس نے انہدامی مہم کو مختصراً روک دیا
جموں کے میران صاحب علاقے میں منشیات فروش کی املاک کو مسمار کرنے کے دوران قومی پرچم ملنے کے بعد پولیس نے کچھ وقت تک مہم روک دی
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جموں شہر کے مضافات میں انہدامی مہم کو کچھ دیر کیلئے روک دیا تاکہ عمارت سے دو ٹیبل ٹاپ قومی جھنڈوں کو ہٹایا جا سکے۔
ایک اہلکار نے بتایا، ”پولیس حکام نے انہدام کو مختصر مدت کیلئے روک دیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ آپریشن جاری رہنے سے قبل ترنگا کو مناسب احترام کے ساتھ عمارت سے باہر لے جایا جائے“۔
یہ واقعہ شہر کے مضافات میں میران صاحب کے علاقے میں مبینہ طور پر ایک مشتبہ منشیات فروش ببلو کے نام سے شناخت شدہ املاک کے خلاف جاری مسماری مہم کے دوران پیش آیا۔
ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار کو مسمار کرنے کی مہم کے دوران ایک کمرے سے دو ٹیبل ٹاپ قومی جھنڈے نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، سب انسپکٹر رنکو شرما کی قیادت میں مسمار کرنے والی ٹیم نے آپریشن کو روک دیا اور مہم کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے قومی پرچم واپس لینے کے لیے عمارت کے اندر ایک پولیس اہلکار کو بھیجا تھا۔
Comments are closed.