یٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج سے پیٹرول 87 پیسے اور ڈیزل 91 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ دوسرے شہروں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے۔ چار چار دن کے وقفے پر دونوں فوسل فیولز کی قیمتیں مسلسل تیسری بار بڑھائی گئی ہیں۔ دہلی میں آج سے ایک لیٹر پیٹرول 99.51 روپے کا اور ڈیزل 98.64 روپے کا ہو گیا ہے۔ پہلے ان کی قیمت بالترتیب 98.64 روپے اور 91.58 روپے فی لیٹر تھی۔ اس سے پہلے 15 مئی کو دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تین تین روپے بڑھی تھیں۔ اس کے بعد 19 مئی کو بھی پیٹرول 87 پیسے اور ڈیزل 91 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔
کولکتہ میں آج سے پیٹرول کی قیمت 94 پیسے بڑھ کر 110.64 روپے اور ڈیزل کی قیمت 95 پیسے بڑھ کر 97.02 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں پیٹرول 82 پیسے اور ڈیزل 87 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ آج سے وہاں ایک لیٹر پیٹرول 105.31 روپے کا اور ایک لیٹر ڈیزل 96.98 روپے کا ہو گیا ہے۔
مغربی ایشیا میں جاری بحران اور سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال اور ڈالر کے مقابلے روپے میں جاری گراوٹ سے تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی لاگت بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔ انڈین آئل نے اپنے پریمیم پیٹرول ایکس پی95 کی قیمت 87 پیسے بڑھا کر 106.63 روپے اور پریمیم ڈیزل ایکس جی کی قیمت 91 پیسے بڑھا کر 97.81 روپے فی
Comments are closed.