شیئر بازاروں میں ابتدائی تیزی، آئی ٹی کمپنیوں میں خریداری
آئی ٹی کمپنیوں میں زبردست خریداری کے باعث منگل کو گھریلو شیئر بازاروں میں ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی۔
بی ایس ای کا سینسیکس 126.23 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 75,441.27 پوائنٹس پر کھلا۔ خبر لکھے جانے تک یہ 287.29 پوائنٹس یعنی 0.39 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 75,612.33 پوائنٹس پر تھا۔
آئی ٹی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاروں نے خوب پیسہ لگایا۔ نفٹی آئی ٹی انڈیکس اس وقت ساڑھے تین فیصد سے زیادہ اوپر ہے۔ رئیلٹی، پائیدار صارف مصنوعات، کیمیکل، ایف ایم سی جی، فارما اور بینکنگ شیئروں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 25.35 پوائنٹس بڑھ کر 23,675.30 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 80.45 پوائنٹس (0.34 فیصد) اضافے کے ساتھ 23,730.40 پوائنٹس پر تھا۔
سینسیکس کی کمپنیوں میں انفوسس کا شیئر سوا چار فیصد، ٹیک مہندرا کا پونے چار فیصد، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا ساڑھے تین فیصد اور ٹی سی ایس کا تین فیصد اوپر رہا۔ ٹرینٹ، این ٹی پی سی، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بجاج فائنانس، ایشین پینٹس، ریلائنس انڈسٹریز اور انڈیگو کے حصص میں بھی اضافہ درج کیا گیا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک، الٹرا ٹیک سیمنٹ، کوٹک مہندرا بینک، بھارتی ایئرٹیل اور ٹائٹن کے شیئرزمیں گراوٹ رہی۔
Comments are closed.