بجبہاڑہ میں المناک سڑک حادثہ : تین ماہ کا شیر خور بچہ از جاں ، خاتون زخمی

جنوبی قصبہ بجبہاڑہ کے اُرنہال علاقے میں پیکس آٹوموبائل کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں تین ماہ لا شیر خوار بچہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ خاتون زخمی ہو گئیں

حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیاں، ایک آٹو لوڈ کیرئیر اور ایک ایکسٹریم گاڑی، آپس میں ٹکرا گئیں

حکام نے بتایا کہ المناک حادثے میں تین ماہ کا شیر خوار بچہ جس کی شناخت زید ولد شبیر احمد ڈار اور 30سالہ سمی جان نامی خاتون زخمی ہو گئیں
جس کے بعد دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ تاہم، شیر خوار بعد میں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.