لداخ کے ڈیلی دیجروں کیلئے بڑا راحتی اعلان ، لیفٹنٹ گورنر نے یومیہ اجرت میں اضافے کا اعلان کردیا

لداخ کے لیفٹنٹ گورنر ونائی کمار سکسینہ نے اتوار کے روز لداخ کے مختلف سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، جز وقتی اور ضرورت پر مبنی کارکنوں کیلئے اجرت کو درست کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پہلے کی تنخواہوں کے ڈھانچے کو بے حد اور سماجی انصاف کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ” جھاڑو دینے والے، صفائی کرنے والے، باغبان اور دیگر اجرت حاصل کرنے والے کارکن جو برسوں سے ماہانہ 300 سے 500 روپے تک کم تنخواہ لے رہے تھے، اب نئے اجرت کے میٹرکس کے تحت کافی حد تک نظر ثانی شدہ اجرت حاصل کریں گے“۔

نظرثانی شدہ ڈھانچے کے تحت ہنرمند کارکنوں کو اب یومیہ 575 روپے ادا کیے جائیں گے، جبکہ غیر ہنر مندکارکنوں کو تناسب کی بنیاد پر 450 روپے یومیہ ملیں گے، جس سے ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ ایسے تمام کارکنوں کی جامع تصدیق اور 20 دنوں کے اندر نظرثانی شدہ اجرت پر عمل درآمد کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Comments are closed.