دہلی میں رہائشی عمارت سے گر نے کے بعد اننت ناگ کا جواں سالہ بینک ملازم جاں بحق
جنوبی ضلع اننت ناگ کے سیر ہمدان کا جموں کشمیر بینک کا جواں سالہ ملازم کی مبینہ طور پر دہلی کے ٹاور سے گرنے کے بعد موت ہوگئی
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ عادل احمد خان جو اس وقت دہلی کے نوین شاہدرہ میں جموں کشمیر بینک کی برانچ میں تعینات تھے دہلی کے گوڈگاﺅں میں عمارت کے شافٹ میں ایسے حالات میں گرا جو فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا۔ واقعے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا، دہلی میں مقیم صحت کے کارکن ڈاکٹر محمد مومن خان نے موت پر غم کا اظہار کیا اور حکام پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد میت کو سرینگر پہنچانے کی سہولت فراہم کریں تاکہ خاندان آخری رسومات ادا کر سکے۔
Comments are closed.