عمر عبداللہ حکومت کا ہیڈکوارٹر میراتھن ٹریکس اور گلمرگ کی سکی ڈھلوانوں کے درمیان کہیں پڑا ہے / سنیل شرما
حزب اختلاف کے لیڈر سنیل کمار شرما نے جموں و کشمیر میں حکمرانی پر عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس کا ہیڈکوارٹر میراتھن ٹریک اور گلمرگ کی سکی ڈھلوانوں کے درمیان کہیں پڑا ہوا ہے۔
شرما نے الزام لگایا کہ عمر عبداللہ کی حکومت کے دوران بدانتظامی اور بدعنوانی عروج پر ہے۔
انہوں نے کہا ” اگر آپ عمر عبداللہ یا ان کے وزراءکو تلاش کر رہے ہیں، تو سول سیکرٹریٹ نہ جائیں۔ آپ کو انہیں میراتھن ٹریک اور گلمرگ کے سکی ڈھلوانوں کے درمیان کہیں تلاش کرنا چاہیے۔ “
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ عمر عبداللہ کی حکومت صرف اشرافیہ کے مفادات سے متعلق ہے، عام آدمی سے نہیں۔
Comments are closed.