کشتواڑ میں غیر ملکی دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں استاد سمیت دو گرفتار / پولیس
جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو کہا کہ اس نے سیف اللہ گروپ کے دو مبینہ حامیوں کو مبینہ طور پر کشتواڑ ضلع کے چترو کے سنگھ پورہ علاقے میں غیر ملکی دہشت گردوں کو پناہ اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ، پولیس نے سنگھ پورہ، چترو، کشتواڑ میں ایک ٹھکانے سے غیر ملکی دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے سے منسلک کلیدی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 03/2026کے تحت پولیس اسٹیشن چترو میں درج کیا گیا ہے
ایس ایس پی کشتواڑ نریش سنگھ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ باریک بینی سے تفتیش اور درست کارروائیوں کے ذریعے، پولیس نے مشکور احمد ولد محمد رمضان ساکنہ بیگ پورہ، سنگھ پورہ کشتواڑ جو محکمہ تعلیم میں استاد کے بطور تعینات ہے کو گرفتار کیا، جو دہشت گردوں کے ٹھکانے میں سہولت فراہم کرنے میں براہ راست ملوث تھا۔ اہلکار نے کہا کہ اس گرفتاری سے خطے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے اہم رسد میں خلل پڑتا ہے۔
اس سے قبل منیر احمد ساکنہ بندیان نائیڈگام کو بھی اسی طرح کے جرائم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے جاری ہے، تمام مجرموں کو قانونی کارروائی کے تحت انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments are closed.