جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے سال 2026-27کیلئے کلیدی ہاوس کمیٹیاں تشکیل دیں

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ نے سال 2026-27کے لیے کئی اہم ہاوس کمیٹیوں کی تشکیل کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیے، جس میں اسپیکر ایڈوکیٹ عبدالرحیم راتھر نے اسمبلی کی مختلف مالیاتی اور سبجیکٹ کمیٹیوں کے لیے اراکین کو نامزد کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون ساز جماعتوں کے درمیان متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت انتخابات کرانے کی بجائے تینوں مالیاتی کمیٹیوں کے ارکان کی نامزدگی پر اتفاق رائے ہو گیا۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی میں سرجیت سنگھ سلاتھیا کو چیئرمین بنایا گیا ہے، جبکہ مبارک گل، طارق حمید قرہ، شمیمہ فردوس، قیصر جمشید لون، الطاف احمد وانی (کالو)، عبدالمجید بٹ (لارمی)، رنبیر سنگھ پٹھانیا، چوہدری محمد اکرم، وکرم ساویر رندھاوا اور تنویر رندھاوا کو بطور ممبران نامزد کیا گیا

تخمینہ کمیٹی کیلئے نذیر احمد خان (گریزی) کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر ارکان میں شام لال شرما، غلام احمد میر، بلونت سنگھ منکوٹیا، علی محمد ڈار، جاوید حسن بیگ، مشتاق گورو، ارشاد رسول کار، سجاد شاہین، سنیل بھردواج اور پیارے لال شرما شامل ہیں۔

Comments are closed.