یوم عاشورہ : خدمت فاونڈیشن کی جانب سے بارہمولہ میں سبیل کا اہتمام
مجید شیری
خدمت فاو¿نڈیشن بارہمولہ کی جانب سے حضرت سید جانباز ولی کے آستانہ عالیہ خانپورہ بارہمولہ میں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ایک سبیل کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر عزاداروں، زائرین اور عام لوگوں میں ٹھنڈے مشروبات اور دیگر اشیائے نوش تقسیم کی گئیں۔ مقررین نے واقعہ کربلا کی روحانی، اخلاقی اور انسانی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
منتظمین نے کہا کہ اس سبیل کے انعقاد کا مقصد شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنا، ایثار، صبر اور حق و انصاف کے پیغام کو عام کرنا اور عوام کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
تقریب اختتام پذیر ہونے پر ملک و ملت کے امن، خوشحالی اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
Comments are closed.