نوجوان ایک ایسے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا عہد کریں جس پر نسلیں فخر کریں / منوج سنہا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں نیشنل یوتھ فیسٹیول آروہن 2026 کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ یہ تقریب ہمارے نوجوانوں کیلئے ”رائز ، شائسن اور کنویکر “ کے ایک نئے ویژن کا اعلان کرتی ہے جس میں ایک مکمل فلسفہ شامل ہے جو مستقبل کی راہیں روشن کرتا ہے، ایک وعدہ، اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان سال 2047کی تعمیر کے لیے ایک جرات مندانہ چیلنج ہے۔
منوج سنہا نے کہا ” نیشنل یوتھ فیسٹیول بھی ایک اعلان ہے کہ نوجوانوں کا وقت آ گیا ہے۔ یوتھ فیسٹیول کے ’ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ کے ذریعے ہم اس کی بنیاد اور فریم ورک رکھ رہے ہیں جس پر ہندوستان کے شاندار ورثے کا اگلا باب کھڑا ہوگا۔ “لیفٹنٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ تاریخ ان لوگوں نے کبھی نہیں بنائی جنہوں نے غیر معمولی ہونے کی اجازت کا انتظار کیا۔

انہوں نے وکست جموں کشمیر کے ینگ لیڈرز ڈائیلاگ، ‘ہیکتھون اور کلچرل ایونٹ’ میں حصہ لینے والے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اٹھیں اور ایک ایسے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کا عہد کریں جس پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔

Comments are closed.