عمر عبداللہ کی امیت شاہ سے ملاقات ، ریاستی درجے اور جموں و کشمیر سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال
نئی دہلی/11مئی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر سے متعلق متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنمائوں نے ریاست کی بحالی، ٹرانز یکشن آف بزنس رولز، ریزرویشن کی معقولیت اور دیگر اہم اِنتظامی اور جموں و کشمیر سے متعلق عوامی فلاح و بہبود کے مسائل سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
دورانِ ملاقات جموں و کشمیر کی موجودہ سیکورٹی اور اِقتصادی صورتحال پر بھی غور کیا گیااورجموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے دیرپا اَمن، استحکام اور جامع ترقی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اِنتظامی امور سے متعلق مسائل کے حل اور عوامی توقعات کو پورا کرنے کے لئے ترقیاتی و فلاحی اَقدامات میں تیزی لانے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔
اُنہوں نے عوامی اہمیت کے مسائل پر مرکز اور جموں و کشمیر حکومت کے درمیان مسلسل تال میل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یہ گفتگو خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں حکمرانی کو مضبوط بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور خطے میں طویل مدتی امن و خوشحالی کو یقینی بنانے سے متعلق مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.