جموں میں انسداد منشیات مہم کے تحت منشیات فروشوں کے تین مکانات مسمار

جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس نے پیر کو انسداد منشیات مہم کے تحت ایک بڑے کریک ڈاو¿ن کے ایک حصے کے طور پر ضلع کٹھوعہ میں مبینہ منشیات فروشوں کے تین مکانات کو مشترکہ طور پر مسمار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسمار شدہ ڈھانچے راجباغ کے کوریپنو علاقے میں ریاستی حکومت کی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی لیاقت علی عرف ’لیاقتو’“اور ان کے بھائیوں گگو دین اور شام دین کی جائیدادوں کے خلاف کی گئی، جو تمام کٹھوعہ ضلع کی تحصیل مرہین میں کورپنو کے رہنے والے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان منشیات کی فروخت اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق 16 ایف آئی آر میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منہدم کی گئی املاک کی تخمینہ مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

حکام نے کہا کہ یہ آپریشن منشیات کی لعنت کے خاتمے اور منشیات سے متعلقہ جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے حکومت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments are closed.