زینہ پورہ شوپیان میں سی آر پی ایف کیمپ میں ایک اہلکار بے ہوش ہونے کے بعد جاں بحق
شوپیاں ضلع میں ایک سی آر پی ایف جوان کی ایک کیمپ کے اندر موت ہوگئی
عہدیداروں نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل سریندر سنگھ، جس کا تعلق حیدرآباد سے ہے، منگل کی رات دیر گئے شوپیاں کے زینہ پورہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کیمپ میں بے ہوش ہوگیا۔
سنگھ کو زینا پورہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سنگھ کی موت کی وجہ جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments are closed.