گنڈ گاندربل میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی ، علاج کیلئے سکمز صورہ منتقل

گاندربل ضلع کے گنڈ اکھو جنگلاتی علاقے میں منگل کو ایک جنگلی ریچھ کے حملے کے بعد خاتون زخمی ہو گئیں

زخمی خاتون کی شناخت 32 سالہ زاہدہ بیگم زوجہ ممتاز احمد چچی ساکنہ گنڈ اکھو کے بطو رہوئی ہے

حکام نے بتایا کہ خاتون قریبی جنگلاتی علاقے میں جنگلی ریچھ کے حملے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی۔

اسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر گنڈ میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔ تاہم، ابتدائی طبی معائنے کے بعد، ڈاکٹروں نے اس کے زخموں کی نوعیت کے پیش نظر اسے خصوصی علاج کے لیے سکمز صورہ سرینگر ریفر کر دیا۔

Comments are closed.