قاضی گنڈ حادثہ : کمسن طالبہ سکمز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسی
جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں سڑک حادثے میں زخمی کمسن طالبہ سکمز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی
طالبہ کی شناخت فاطمہ جان دکٹر محمد الطاف پرے ساکنہ شامپورہ قاضی گنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ پیر کی سہ پہر کولباغ قاضی محلہ لنک روڈ پر ایک آئی 20کار کے تین اسکولی طالب علموں کو ٹکرانے کے بعد شدید زخمی ہوگئی۔
یہ واقعہ، جس میں ابتدائی طور پر تین لڑکیاں زخمی ہوئیں، اس وقت جان لیوا ہو گیا جب فاطمہ جان سرینگر کے ٹرسٹیری کیئر ہسپتال میں اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھی
اطلاعات کے مطابق، دو دیگر زخمی طالبات، تہمینہ جان اور عالیہ جان، زیر علاج ہیں اور انہیں معمولی زخم آئے ہیں۔
پولیس نے واقعہ کے فوراً بعد پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں ایف آئی آر نمبر 102/2026کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم ڈرائیور، جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا، کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔
Comments are closed.