بمنہ سرینگر میں دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی میں شہری از جا ں ، مقدمہ درج
سرینگر کے بمنہ خمیانی چوک میں دو گروپوں کے مابین ہاتھاپائی اور شدید جھڑپ میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا
پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا، یہ واقعہ دو گروپوں کے درمیان جھگڑے سے ہوا جو بعد میں اس وقت بڑھ گیا جب ان کے رشتہ دار ملوث ہو گئے
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے دوران ایک شہری کو شدید چوٹیں آئیں۔ اسے فوری طور پر جے وی سی بمنہ منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کی شناخت سید عادل ولد سید منظور ساکنہ خیمانی چوک بمنہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.