جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے دل اور دہلی دونوں کے دروازے کھلے / شیوراج سنگھ چوہان
جموں و کشمیر میں دیہی بنیادی ڈھانچے، خواتین کو بااختیار بنانے اور زراعت کی زیر قیادت خوشحالی کو اس وقت ایک بڑا فروغ ملا کیونکہ زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ایس کے آئی سی سی سرینگر میں جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس آئی آئی وی) کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کیلئے منظوری خط سونپا۔ اس موقع پر 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے 4568.23کروڑ سے زیادہ کی مادر منظوری بھی جاری کی گئی۔
اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، جموں و کشمیر کے وزیر زراعت، دیہی ترقی، پنچایتی راج، تعاون اور انتخابات کے وزیر جاوید احمد ڈار، قائد حزب اختلاف جناب سنیل کمار شرما، اراکین پارلیمنٹ، کئی اراکین اسمبلی، سیکرٹر ی دیہی ترقی کی وزارتروہت کنسل، جموں حکومت کے اعلیٰ افسران، جموں اور کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر شری شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں کسی رسمی یا عہدے کے احساس کے ساتھ نہیں بلکہ خدمت کے جذبے کے ساتھ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نہ صرف سڑکیں بنانے بلکہ دلوں کو جوڑنے کے لیے بھی پرعزم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے دل اور دہلی دونوں کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جموں و کشمیر کو اسکیم منظوریوں کے پہلے مرحلے میں ترجیح دی گئی تھی اور دوسرے مرحلے میں اسے دوبارہ ترجیح دی گئی ہے، جو اس خطے کے لیے مرکز کی مضبوط وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔
Comments are closed.