سرینگر میں پانچ افراد گرینیڈ، گولہ بارود اور دیگر مجرمانہ مواد کے ساتھ گرفتار / پولیس
سرینگر میں پولیس نے منگل کو بتایا کہ پانچ افراد کو گرینیڈ، گولہ بارود اور دیگر مجرمانہ مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا
انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں پولیس پوسٹ کھنمو کی پولیس پارٹی نے نارد سنگری کھنمو میں چیکنگ کے دوران کیں
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ، دو میگزین، گولہ بارود کے کچھ راو¿نڈ، پوسٹر اور چھ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)، بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) اور اسلحہ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پنتھا چوک پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے
Comments are closed.